ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سے طالبان شر پسندوں نے 34 مزدوروں کو اغوا کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مزدوروں کو تحصیل باڑہ کے علاقے کالا خیل سے اغوا کیا گیا۔ مغویوں میں کوئلے کے کان میں کام کرنے والے 30 اور سڑک کی تعمیر کا کام کرنے والے 4 مزدور شامل ہیں۔ انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ دو سال کے دوران طالبان شرپسندوں کے ہاتھوں مزدروں کے اغوا کا یہ پہلا واقعہ ہے۔.............
/169